جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

datetime 2  مئی‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پرعمران خان اورجلسے کی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے،فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ،جلد پکڑے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو پی ٹی آئی کے جلسے میں ماں بہنوں سے بدسلوکی نہات ہی افسوسناک ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ضرورت پڑی تو جلسے کے منتظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ سہولت کار کے طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے کیونکہ عمران خان جلسے تو کرتے ہیں، خواتین کو سکیورٹی بھی دیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو ن لیگ کے غنڈے کہنے سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے جواب دیا کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، پھر جس کے بھی غنڈے ہوئے پتہ چل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…