جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

زیتون کے تیل کی افادیت

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیتون کا تیل طبی لحاظ سے بے حد فائدہ مند خیال کیا جاتا ہے۔بیشتر افراد اس کی خوبیوں کے متعلق معلومات بھی رکھتے ہوں گے کہ اس کا استعمال انسانی صحت کیلئے کس حد تک بہترین ہے ۔لیکن اس کے استعمال سے کچھ ایسے فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں جن سے شاید آپ آج تک لاعلم رہے ہوں ۔ماہرین کی رائے کے مطابق زیتون کے تیل کو گھر کی صفائی سے لیکر جلد کی خوبصورتی تک میں اضافے کیلئے بہت سے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ۔ آج ہم آپ کے ساتھ زیتون کے چند اہم فوائد شیئر کریں گے جس سے آپ کی روز مرہ زندگی میں کچھ آسانیاں پیدا ہو سکیں گی۔ نمبر1،بطورہیئر کنڈیشنر:اگر آپ کے بال خشک ، نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے لیے آدھا کپ زیتون کے تیل کو گرم کریں (نیم گرم ابالنا نہیں) اور پھر آہستگی سے اپنے بالوں پر لگائیں۔ اپنے بالوں کو کسی پلاسٹک کے تھیلے سے کور کرلیں اور اس کے اوپر تولیہ لپیٹ لیں۔ 45 منٹ تک تولیہ لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے دھولیں۔نمبر2،کیل مہاسوں سے نجات کیلئے: زیتون کے تیل کو جس طریقے سے چہرے پر استعمال کرکے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے وہ عجیب لگے مگر بیشتر ماہرین اس کی تصدیق کرچکے ہیں ۔اس کیلئے چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔ اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر پھیرنا شروع کردیں۔ ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اپنے چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔نمبر3،بطورشیونگ کریم :اگر شیونگ کریم ختم ہوجائے تو صابن کو استعمال کرکے جلد خراب نہ کریں ، اس کے مقابلے میں زیتون کا تیل شیونگ کریم کا اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ نہ صرف چہرے پر بلیڈ کو چلانا آسان بناتا ہے بلکہ جلد کو نمی بھی بخشتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس کو آزما کر آپ شیونگ کریم کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں۔نمبر4،چکنے ہاتھوں کی صفائی کیلئے:اگر ہاتھوں میں گاڑی کی گریس یا پینٹ لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ نمک یا چینی اپنے ہاتھوں پر انڈل لیں۔ اس مکسچر کو مضبوطی سے ہاتھوں پر کئی منٹ تک رگڑیں پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ نہ صرف آپ کے ہاتھ چکنائی سے پاک ہوجائیں گے بلکہ نرم بھی ہوجائیں گے۔نمبر5،بالوں سے پینٹ ہٹانے کیلئے:اگر تو کسی وجہ سے گھر میں یا کمرے میں رنگ کرتے ہوئے پینٹ آپ کے بالوں میں لگ جائے تو اس سے جان چھڑانا آسان نہیں ہوتا۔ تاہم اگر آپ زیتون کے تیل سے روئی کی کچھ مقدار کو بھگو کر نرمی سے اپنے بالوں پر پھیریں تو یہ کام آسانی سے ہوجاتا ہے۔ یہی چیز آنکھوں کے گرد مسکارا صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے مگر یہاں روئی کی جگہ کسی ٹشو کا استعمال کرنا ہوگا۔نمبر6،بطور فرینچر کی پالش :اپنے لکڑی کے فرنیچر کی چمک دمک بحال کرنے کے لیے ایک محلول تیار کریں جس میں دو حصے زیتون کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا عرق یا سفید سرکہ ہو، جسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر فرنیچر پر اسپرے کریں اور ایک یا دو منٹ تک مکسچر اس پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد کسی صاف کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیں۔نمبر7،پرانی گیند کو دوبارہ نیا بنانے کیلئے:اگر تو آپ کرکٹ کے پرستار ہیں اور اپنی پرانی ہارڈ بال کو دراڑوں سے محفوظ اور اس کے چمڑے کو سخت رکھنا چاہتے ہیں تو اس کی نئی زندگی کے لیے ہر کچھ عرصے بعد زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔ بس زیتون کے تیل کو کسی نرم کپڑے کے ساتھ گیند کے خشک حصوں پر پھیریں اور پھر اسے تیس منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر صاف کپڑے سے صاف کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…