ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلڈ پریشر سے نجات کیلئے دہی کا استعمال انتہائی مفید

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن: بیشتر افراد صبح ناشتے میں دہی کا استعمال بڑے شوق سے کرتے ہیں ۔ قدرت نے اپنی پیدا کردہ غذاﺅں میں بہت سے جادوئی اثرات پوشیدہ کر رکھے ہیں جن کا استعمال انسانی صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کا باعث بھی بنتا ہے۔دودھ سے تیار کیا جانے والا دہی بھی قدرت کی ان نعمتوں میں سے ایک ہے ۔حال ہی میں امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بہترین ہے۔ محققین کا کہناہے کہ دہی کے استعمال کے اثرات بلڈ پریشر کے مریضوں پر ادویات کے استعمال سے بھی ذیادہ بہتر سامنے آئے ہیں ۔ دی مرر کے مطابق مذکورہ تحقیق ڈاکٹر جسٹن بینڈیا کی زیر نگرانی مکمل کی گئی اور اس میں تقریباً اڑھائی لاکھ نرسوں اور تقریباً 51 ہزار عام مردوں کی صحت پر دہی کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ اس جامع تحقیق میں ثابت ہوا کہ دہی ہائی بلڈ پریشر کے مرض پر فوراً قابو پاتا ہے، جبکہ دہی استعمال کرنے والے صحت مند افراد بلڈ پریشر کے خدشات سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ جو افراد ہفتے میں پانچ دفعہ دہی کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح مہینے میں ایک بار دہی کھانے والوں کی نسبت پانچ گنا کم پائی گئی ہے۔ جو لوگ پھلوں اور سبزیوں جیسی غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے لئے دہی اور بھی مفید ثابت ہوتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے لئے دہی کے جادوئی اثرات کو سمجھنے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں، البتہ یہ بات واضح ہے کہ دہی کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے اور بالواسطہ طور پر ہائی بلڈ پریشر کا خاتمہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی بیماری سے نجات کا ایک اہم فائدہ دل کی بیماری سے محفوظ رہنے کی صورت میں بھی حاصل ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…