بھارت کی عام آدمی عوامی پارٹی کے سربراہ اروندا کیجریوال نے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اروندا کیجریوال نے نئی دہلی کے رالیما گراؤنڈ میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی موجودگی میں دیگر چھ افراد کے ہمراہ پمفلٹ گورنر نجیب جیونگ کے سامنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں نو منتخب وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیروں اور غریبوں دونوں نے ہمیں ووٹ دے کر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کا مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دارالحکومت کو ملک کا پہلا بدعنوانی فری علاقہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم بدعنوان حکومتی عہدیداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔