منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امیر تو سب ہی ہونا چاہتے ہیں لیکن اس طریقے سے امیر ہونے کی آخری امید یہ ہے

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) امیر تو سب ہی ہونا چاہتے ہیں اور پلک جھپک کر امیر ہونے کے لئے پرائز بانڈ آخری امید ثابت ہوتے ہیں۔ پرائز بانڈز عوام کے لئے ہاٹ کیک بنتے جا رہے ہیں اور اس کی تصدیق سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار بھی کر رہے ہیں۔ سال 2011 میں پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کی مالیت تھی 277 ارب آٹھ کروڑ روپے جو سال 2012 میں ہوگئی 333 ارب 40 کروڑ روپے اور سال 2013 میں پرائز بانڈ کا شوق اور بڑھا اور سرمایہ کاری ہو گئی 390 ارب روپے جبکہ سال 2014 میں سرمایہ کاری پہنچ گئی 446 ارب 63 کروڑ روپے تک اور سال 2015 کے اختتام تک عوام 522 ارب 52 کروڑ روپے کے بانڈز خرید چکی ہے۔ ساڑھے سات کروڑ روپے کے پہلے انعام کی آس جگانے والے 40 ہزار روپے کے بانڈ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کی مالیت 142 ارب 78 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پہلے انعام میں صرف سات لاکھ کی امید دینے والے ایک سو روپے کے بانڈز میں سب سے کم چھ ارب 90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ عوامی سوچ اپنی جگہ لیکن کاروباری طبقے کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں مندی بھی پرائز بانڈز کی خریداری میں دلچسپی پیدا کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…