لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مغربی ہوائوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، پیر کی شام سے جمعرات تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے دن کے درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے، تاہم پیر کی شام سے جمعرات تک اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بدھ تک بارش ہو سکتی ہے، بارش اور تیز ہوائوں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔