جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنسے گئے ہیں

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیراعظم سے غلطی ہوئی کہ بیٹے سے اقرار کرالیا کہ یہ پراپرٹی ان کی ہے،ٹرسٹی، بینفشل آنر میں کوئی فرق نہیں ملکیت میں سب کا حصہ ہے، میاں صاحب کا نام جب تک کلیئر نہیں ہوتا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کا نام کلیئر ہو سکے گا۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، آج کے جلسے میں بلاول بھٹو نے واضح طور پر مسلم لیگ (ن) سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسی بتا دی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کا نام جب تک کلیئر نہیں ہوتا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے اور مجھے نہیں لگتا کہ ان کا نام کلیئر ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کو تبدیل نہیں کر سکتی، اگر چیف جسٹس ایسا کریں گے تو سیاست کا الزام لگ جائے گا، ٹی او آرز طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی نشانی ہے کہ چیف جسٹس کو ضابطہ کار بنانے کا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں،وزیراعظم نواز شریف سے غلطی ہوئی کہ بیٹے سے اقرار کرالیا کہ یہ پراپرٹی ان کی ہے، ٹرسٹی، بینی فشل آنر میں کوئی فرق نہیں ملکیت میں سب کا حصہ ہے۔ اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزات میں ظاہر ہوا کہ نیلسن اور نیسکول مریم نواز کی ملکیت ہیں، میاں صاحب کہتے ہیں کہ دوستوں سے قرضہ لے کر لندن میں کاروبار شروع کیا، انہیں وہ بینک ٹرانزیکشنز دکھانی ہوں گی جن میں وہ پیسہ لندن منتقل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میاں صاحب اپوزیشن کے ضابطہ کار کو قبول نہیں کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب کے پاس اس بھنور سے نکلنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلائیں اور اپنے اثاثوں کی تفصیلات سب کو بتا دیں تو معاملہ حل ہو جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…