کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے سنہرے دنوں کی آمد،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بڑا دعویٰ کردیا، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا،جس سے ملک میں نئی سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے۔ موڈیز انویسٹرز سروس کی جاری رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دے گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور توانائی کے شعبے میں بہتری آنے سے کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔موڈیز کے مطابق موجودہ حکومت کی طرز حکمرانی کمزور ہے مگر اس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں سرکاری قرضوں کا بوجھ اور سیاسی رسہ کشی کو معیشت کے لیے چیلنج قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق مجموعی سرکاری قرضوں میں بیرونی قرضوں کا تناسب کم تو ہوا ہے جبکہ محدود ٹیکس آمدن مالیاتی لحاظ سے کمزور پوزیشن دکھا رہی ہے۔