بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

اگر رات کو انتہائی پرسکون نیند کی خواہش ہے تو ان آسان مشور وں پر عمل کر کے دیکھیں

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمومی طور پر ایک بالغ انسان کو سات سے آٹھ گھنٹے تک نیند ضرور لینی چاہیے اور اس سے کم نیند صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔آج کل کے ماحول اور کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے ہم سب کی نیند متاثر ہوئی ہے اور پرسکون نیند ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔لیکن اگر آپ کو اچھی نیند کی خواہش ہے تو مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں۔
رات کا کھانا جلد کھائیں
کافی عرصے سے لوگوں کا یہ معمول بن چکا ہے کہ وہ رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں اور پھر نیند کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پرسکون نیند کی خواہش ہے تو راے کا کھانا جلد کھا لینا چاہیے۔
برطانوی ڈاکٹرمیٹ کیپ ہان کا کہنا ہے کہ رات کا کھانا شام 5بجے یا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جب پیٹ میں کھانا جاتا ہے تو پھر ہمارا معدہ اسے ہضم کرنے کا عمل شروع کرتا ہے اور اس سے نیند میں خلل واقع ہوتا ہے۔اگر آپ سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا کھا لیں گے تو معدے کو کام کرنے کا کافی موقع ملے گا اور آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔
سونے سے پہلے مشروبات سے گریز
سونے سے کم از کم دوگھنٹے قبل ہر قسم کے مشروبات بشمول پانی بھی نہیں پینا چاہیے۔جس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ جب ہم سونے سے قبل پانی پیتے ہیں تو چند گھنٹے بعد ہمارے مثانے پر بوجھ پڑنا شروع ہوجاتا ہے اور ہمیں پیشاب آنے لگتا ہے۔جس کی وجہ سے ہم چاہے جتنی بھی گہری نیند سورہے ہوں،ہماری آنکھ کھل جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے معدے کو سکون دینا چاہتے ہیں تو سونے سے قبل نیم گرم دودھ کا گلاس پی لیں جو معدے کو تقویت دے گا اور آپ کی نیند پرسکون کرے گا۔
چائے اور کافی سے اجتناب
ان مشروبات میں کیفین پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم چاک و چووبند ہوجاتا ہے اور نیند کم ہوجاتی ہے لہذا ان مشروبات سے اجتناب کریں۔کوشش کریں کہ دن میں ایک یا دو کپ تک پی لیا جائے لیکن خیال رہے کہ سونے سے قبل ہرگز بھی چائے یا کافی کا استعمال نہیں کرنا۔
نیند کی گولیوں سے پرہیز
اگر آپ نیند کی گولیوں کا استعمال کرتے آئے ہیں تو فوراًان سے جان چھڑا لیں کہ ان کی وجہ سے نہ صرف ہماری نیند متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ دل،دماغ،معدے اور دیگر اعضاءکے لئے خطرناک ہیں۔ان گولیوں کے استعمال سے وقتی طور پر نیند توآ جاتی ہے لیکن بعد میں ان کی عادت کی وجہ سے نیند خراب رہتی ہے۔
موبائل کا استعمال مت کریں
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ سونے سے قبل موبائل کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک بری عادت ہے۔جب ہم موبائل کاس استعمال شروع کرتے ہیں توہمارا دماغ سمجھتا ہے کہ دن کا وقت ہے اور وہ سونے کے لئے تیار نہیں ہوپاتا۔لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے قبل موبائل کا استعمال مت کیا جائے۔
ٹی وی وغیرہ سونے والے کمرے میں مت رکھیں
اپنے سونے والے کمرے میں ٹی وی رکھنے سے ہماری یہ عادت بن جاتی ہے کہ ہم سونے سے قبل ٹی وی دیکھنا شروع کردیتے ہیں اور گہری نیند بھی دور بھاگ جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…