لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رش والے مقامات پر حملے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کو انتباعی خط ارسال کر دیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز لاہور کیپٹن ر) لیاقت ملک کی طرف سے جلسے کے چیف آرگنائزر عبد العلیم خان کو سکیورٹی خدشات کے حوالے سے ارسال کئے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی سطح کے لیڈر ہیں ان کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سجنا گروپ ( کالعدم تحریک طالبان ) کے دہشت گردوں کی طرف سے لاہور کے مختلف پبلک مقامات ، پارکس ، دوسرے ایسے مقامات جن میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں دہشت گردی ہونے کا خطرہ ہے ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ سے ایک دفعہ پھر درخواست کی جاتی ہے کہ آپ دہشتگردی کی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا جلسہ منسوخ کر دیں ، اگر آپ اس کے باوجود جلسہ کرانا چاہتے ہیں تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار آپ ہوں گے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اپنے محدود وسائل کے مطابق فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو جلسے سے متعلق سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی قیادت کو کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مال روڈ پر جلسے کیلئے ہر ممکنہ سکیورٹی فراہم کر یگی لیکن ذمہ داری پی ٹی آئی کی اپنی ہو گی ۔
جلسے سے قبل بری خبر آگئی ! عمران خان کی جا ن کو خطر ہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































