جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاک سرزمین پارٹی کالاہور میں اپنادفتر قائم کرنے کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماءرضا ہارون نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے،پشاور اور کوئٹہ سے بھی بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے،خالد شمیم کے الزام کو مسترد کرتا ہوں ،خالد شمیم کے بیان کی متحدہ کے قائد کو تردید یا تصدیق کرنی چاہیے،خالدشمیم نے کہا تھاکہ زمینوں پر قبضے ہوئے مگر یہ نہیں کہا کہ ہم نے کئے۔ وہ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی نے لاہور میں اپنا دفتر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا یہ سمجھنا تھا کہ ہماری پارٹی ریجنل پارٹی ہے، مگر ہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تنظیم سازی شروع کریں گے۔ رضا ہارون نے کہا کہ میں اور افتخار رندھاوا (آج) ہفتہ کو لاہور جا رہے ہیں کیونکہ پنجاب میں عوام کی بڑی تعداد ہمارا ساتھ دینا چاہتی ہے، ہمیں پشاور سے بھی اچھا رسپانس مل رہا ہے، ہم ایک وفد پشاور کےلئے بھی تیار کر رہے ہیں اور ایک وفد کوئٹہ بھی بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خالد شمیم نے کہا تھا کہ زمینوں پر قبضے ہوئے مگر یہ نہیں کہا کہ ہم نے کئے، لینڈ گریبنگ کا الزام ہم پر نہیں لگایا گیا، میں اس الزام کی تردید کر چکا ہوں اور خالد شمیم کے الزام کو مسترد کرتا ہوں ،خالد شمیم کے بیان کی متحدہ کے قائد کو تردید یا تصدیق کرنی چاہیے اور کچھ لوگوں کو بہت خوش فہمی ہے مگر وہ یہ نہیں دیکھ رہے کہ لوگ ان کو چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے نام لئے بغیر ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ہاﺅس آرڈر میں کریں آپ کے اندرایک کھلبلی مچی ہوئی ہے، یونٹ اور سیکٹر سے بھی لاتعلقی ظاہر کی جا رہی ہے، آپ کو ہمارے جلسے کی فکر ہے مگر اپنی پوزیشن تو واضح کریں،یہ اپنی ہر چیز سے لاتعلقی دکھا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فون نہیں آ رہا وہ بھی پریشان ہیں اور جن کے موبائل فون بند ہیں وہ بھی پریشان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…