کراچی(نیوزڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایا ں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں اضافہ ہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں24ڈالرکی کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار100روپے سے بڑھ کر49ہزار500روپے پرجاپہنچی اسی طرح343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار428روپے ہوگئی جبکہ 10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت685روپے پرجاپہنچی-واضح رہے کہ عام طورپرشادیوں کا سیزن ختم ہونے اور رمضان المبارک کے قریب آنے پر سونے کی قیمتیں کم ہوجایا کرتی ہیں ۔