جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

اقرار الحسن کی گرفتاری فریال تالپور کو بھاری پڑ گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک)اقرار الحسن کی گرفتاری فریال تالپور کو بھاری پڑ گئی،میر پور آزاد کشمیر میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کی آمد پر صحافیوں نے کوریج کا بائیکاٹ کردیا، صحافیوں نے انتباہ کیا کہ اگر اقرار الحسن کو رہا نہ کیاگیا تو پورے آزادکشمیرمیں احتجاج کریں گے ،صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا نے اقرار الحسن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کل بلاول زرداری کے جلسے کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ،واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو ساتھی سمیت اسلحہ لے کر ایوان میں پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔وزیرداخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کا اینکراقرارالحسن اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت سندھ اسمبلی میں لے گیا ، ارکان اسمبلی کے مطابق جب سیکورٹی اہلکاروں نے اینکر کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی تو اقرارالحسن نے سیکورٹی اہلکاروں سے کہاکہ اس کو میری ضمانت پر ایوان میں آنے دیاجائے۔جس پر دونوں ایوان میں پہنچ گئے اور ایوان میں پہنچ کراسلحہ ظاہر کردیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے کہا کہ یہ ہے آپ کی سکیورٹی میں بلا روک ٹوک ایوان میں اسلحہ لے کر داخل ہوگیا ہوں اور اسلحہ اسپیکر کے حوالے کردیا۔ اسلحہ برآمد ہونے پر وزیر داخلہ سندھ نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ بردار شخص اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔ا سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اسلحہ برآمدگی کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ واقعے کے بعد رینجرز اہلکار بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی سا?تھ منیراحمد شیخ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ تحقیقات کریگی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کارروائی میں شریک تو نہیں ہے اور جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔اینکر پر سن کو گر فتار کر نے کے بعد ان کو ا?رام با غ تھا نے میں منتقل کیا گیا تھا لیکن تھانہ نے با ہر اقرار الحسن کے چا ہنے والو ں نے احتجا ج کر نا شروع کر دیا ہے ایس ایچ او کے حکم پر تھانہ ا?رام با غ کے مر کزی دروازے پر تالہ لگا دیا گیا۔لو گ اقرار الحسن کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں کہ ان کو رہا کیا جا ئے۔ انہیں بیسمنٹ کے راستے سے ایک گاڑی کے ذریعے ا?رام باغ تھانے منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سندھ اسمبلی کی انتظامیہ مقدمہ درج کرائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ ا?پریشن کرنے پر لاہورہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے اے ا?روائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پرڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی میں پستول ا?سکتی ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ خواجہ اظہار نے اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب خود حکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی ا?غا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درا?مد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…