جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت ، امریکی کانگریس نے پابندی لگا دی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) پاکستان کو امریکہ سے آٹھ ایف 16 طیارے خریدنے کے لیے ساری قیمت اپنی جیب سے خرچ کرنا پڑے گی کیونکہ کانگریس نے اس کے لیے کسی طرح کی امریکی مدد دینے پر پابندی لگا دی ۔جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ اوباما انتظامیہ اب بھی پاکستان کو ایف 16 کی فروخت کے حق میں ہے لیکن اس کے لیے امریکی پیسہ خرچ نہیں کیا جا سکتا۔امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتانہ نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت طویل عمل ہے اور اس وقت ہم اس مخصوص صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے ایف 16 کی فروخت اب کھٹائی میں پڑ گئی کیونکہ ماہرین کے مطابق پاکستان جہازوں کے لیے مکمل قیمت اپنی جیب سے خرچ نہیں کرے گا۔ محکمہ خارجہ کے افسر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو یہ فیصلہ سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کارکر کے حکم پر کرنا پڑا ہے کیونکہ کانگریس کے پاس اس رقم کو جاری کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے اس سال کے لیے دوسری ممالک کو دی جانے والی فوجی امداد کی مد میں پاکستان کے لیے 74 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بجٹ کانگریس کے سامنے پیش کیا تھا اس کو بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے افسر کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کو نہیں دی جا سکتی لیکن اگر کانگریس اپنا ذہن تبدیل ہے تو اسے جاری کیا جا سکتا ہے۔ اوباما انتظامیہ اس معاملے پر کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ان آٹھ طیاروں اور اس سے منسلک دوسرے آلات کی قیمت تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہیں۔ اب تک یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس میں سے تقریباً 43 کروڑ ڈالر امریکی مدد کے تحت پاکستان کو ملتے اور تقریباً 27 کروڑ اسے اپنی جیب سے خرچ کرنے پڑتے۔ اس پیش رفت پر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتانہ نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت طویل عمل ہے اور امریکی انتظامیہ پاکستان کی ایف سولہ جہازوں کی فروخت کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے۔ پاکستان کے خیال میں دہشت گرد نیٹ ورکس سے لاحق خطرات کی وجہ سے دفاعی صلاحیت میں مسلسل اضافے کی ضرورت ہے اور دونوں حکومتیں اس مقصد کے لیے ان جہازوں کی فروخت سمیت دیگر اقدامات کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…