اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے تین پائپ لائنز کا جمعرات کو پہلی بار افتتاح کیا گیا اس سے پہلے ان کا کبھی افتتاح نہیں ہوا۔ جمعرات کو وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کوجن 3 پائپ لائنز کا افتتاح کیا ان میں 12 انچ ڈایا میٹرکی ایبٹ آباد سے مانسہرہ پائپ لائن ، 10 انچ ڈایا میٹر کی مانسہرہ سے اوگی پائپ لائن جبکہ 6 سے 8 انچ ڈایا میٹر کی مانسہرہ تا شنکیاری تا بفہ پائپ لائن شامل ہیں ٗ ترجمان وزارت پیٹرولیم کے مطابق یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ تینوں پائپ لائنز کا افتتاح پہلی بار کیا گیا ہے ان کیلئے بجٹ کی منظوری دی جا چکی ہے اور مطلوبہ سامان کی خریداری شروع ہو چکی ہے ۔ بیان کے مطابق یہ واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ پائپ لائنز کا قبل ازیں کبھی بھی افتتاح نہیں ہوا
تین ایسے منصوبے جن کا افتتاح وزیراعظم نے پہلے مرتبہ کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں