جنیوا/دمشق(نیوز ڈیسک)تقریباً دو ماہ سے جاری کمزور فائربندی کو شام کے متحارب فریقین ٹوٹنے کے قریب لے آئے ہیں۔ گزشتہ رات حلب کے نواحی علاقے کے ایک ہسپتال پر کیے گئے فضائی حملے میں تین بچوں سمیت30 انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ حلب کے علاقے میں واقع ایک ہسپتال پر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 30افراد مارے گئے ۔ حلب کے نواحی علاقے السکرائی میں واقع القدس ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اِس ہسپتال کو بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی امداد حاصل تھی۔ السکرائی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ آبزرویٹری نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیے گئے۔ القدس ہسپتال کو اب تک چودہ مرتبہ امکاناً حکومتی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے اور اب یہ کسی قابل نہیں رہا ہے۔آبزرویٹری نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ایام کے دوران حکومتی جنگی طیاروں کی بمباری میں چوراسی شہری مارے گئے ہیں اور باغیوں کی شیلنگ سے انچاس سویلین کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بائیس اپریل سے مجموعی سویلین ہلاکتوں کی تعداد دو سو بنتی ہے اور اِن کا نصف حلب کے گردو نواح میں مارا گیا۔ حلب کا شہر اِس وقت منقسم ہو چکا ہے۔ اقتصادی سرگرمیوں کے بڑے مرکز کے ایک حصے پرصدر بشار الاسد کی فوج قابض ہے تو دوسری حصے میں باغی مورچہ زن ہیں۔ اسد حکومت کی فوج شہر پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش شروع کیے ہوئے ہے۔دوسری جانب شام کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفان ڈے مستورا نے امریکا اور روس سے اپیل کی ہے کہ ناکام ہوتے شامی امن مذاکرات کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں شروع ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے مذاکراتی عمل پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ڈے مستورا نے یہ اپیل ویڈیو لنک کے ذریعے سکیورٹی کونسل سے کی ہے۔ اس گفتگو میں اقوام متحدہ کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ 60 ایام سے جاری جنگ بندی اب ایک دھاگے سے بندھی رہ گئی ہے اور اِس صورت حال کو سنبھالنے کے لیے روس اور امریکا کی مداخلت ضروری ہے۔شام میں قیام امن کا جنیوا مرحلہ اِس وقت مکمل طور پر بند گلی میں داخل ہو کر معطل ہو چکا ہے۔ اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ شام ایک مرتبہ پھر پوری جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ اسد حکومت کی فوج نئے جدید روسی اسلحے کے سہارے مزید علاقوں کی بازیابی کی کوشش میں ہے اور باغیوں کی بھرپور مزاحمت بھی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فریقین میں پیش قدمی کی زیادہ سکت بچی نہیں ہے۔ یہ صورت حال جنیوا مذاکرات کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
اسلامی ملک پر بڑا حملہ، بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
فلور ملوں نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا



















































