نیو یا رک (نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ امریکی تیل کی سپلائی میں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمی قیمتیں بڑھنے کی بڑی وجہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی مرکنٹائل ایکسچینج میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ صفر تین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مستقبل کے فی بیرل سودے چھیالیس ڈالر ستتر سینٹ پر بند ہوئے۔ یو ایس خام تیل کی فی بیرل قیمت میں چھیاسی سینٹ کا اضافہ اور مستقبل کے فی بیرل سودے چوالیس اعشاریہ نوے ڈالر پر بند ہوئے۔مارکیٹ ماہرین اور تاجروں کے مطابق رواں ماہ امریکا میں تیل کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قدر کم ہونا بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں اور اسکی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔