جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نواز شریف پر وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کا مکمل اعتماد کا اظہار

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی کابینہ کے تمام اراکین نے وزیراعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ تسلی رکھیں، ہاتھ صاف ہیں، سرخروہوں گے،چاہتا ہوں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات جلد مکمل ہوں اور سچائی قوم کے سامنے آئے، پانامہ پیپرز میں میرا نام بھی شامل نہیں تھا پھر بھی جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کےلئے پیش کیا، کابینہ اپوزیشن کے الزامات کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ رکھے۔ وہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراءکی طرف سے مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 10بجے سے دن 1بجے تک وزیراعظم آفس میں جاری رہا۔اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے سب اراکین سے ہاتھ ملایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اجلاس کا آغاز وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزراءنے وزیراعظم نواز شریف کے چیف جسٹس کو پانامہ لیکس کے معاملے پرکمیشن کے حوالے سے لکھے جانے والے خط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا خود کو احتساب کےلئے پیش کرنا خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اجلاس کو بتایا کہ پانامہ پیپرز کا انکشاف کرنے والی ویب سائٹ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) نے پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا نام شامل کئے جانے پر اپنی غلطی تسلیم کر کے واپس لے لیا ہے اور اس حوالے سے معذرت کی ہے جو کہ حق اور سچ کی فتح ہے، جس پر دیگر وفاقی وزراءڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین، ریاض پیرزادہ سمیت دیگر نے بھی اس حوالے سے اپنی آراءکا اظہار کیا۔ کابینہ اراکین نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تسلی رکھیں، ہاتھ صاف ہیں، سرخروہوں گے،چاہتا ہوں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات جلد مکمل ہوں اور سچائی قوم کے سامنے آئے، پانامہ پیپرز میں میرا نام بھی شامل نہیں تھا پھر بھی جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے خود کو رضاکارانہ طور پر احتساب کےلئے پیش کیا، کابینہ اپوزیشن کے الزامات کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…