اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواپنا ذریعہ آمدن بتانا ہو گا ،شوکت خانم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم کے بلا امتیاز احتساب کے اعلان سے عمران خان کے پیروں تلے زمین نکل گئی ہے ،عمران خان کرپٹ عناصر کے پیسوں پر پل رہے ہیں اور وہ انہی کرپٹ عناصر کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اب احتساب ہو کر رہے گا ،عمرا ن خان اپنا اور ساتھیوں کا کالا دھن نہیں چھپا سکتے ۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر تنقید سے پنجاب کے عوام عمران خان سے نفرت کرنے لگے ہیں ،عوام کی نظروں میں عمران خان کی حیثیت سیاسی بھکاری کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی سے عمران کی سیاسی دکانداری ختم کر دی ہے ،عمرا ن خان 20ویں سالگرہ پر بھی تحریک الزام کو تحریک انصاف میں نہ بدل سکے ،جمہوریت کے دشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریںنوازشریف کی سچائی کے سامنے ہر بار عمران کے جھوٹ بے نقاب ہوئے ہیںوزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کوذہنی مریض بنادیا ہے۔