منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی،پاکستانیوں نے حد ہی کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں موبائل کا جادو کم و بیش ہر فرد کے سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ موبائل یوزرز وقت کے ساتھ ساتھ اس کے سحر میں جکڑتے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ براڈ بینڈ کے استعمال میں بھی ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور اب پاکستان میں براڈ بینڈ یوزرز کی تعداد بڑھتے بڑھتے تین کروڑ ہوگئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سیلولر سروس پرو وائیڈرز نے فروری 2016ء میں پندرہ لاکھ ہائی اسپیڈ موبائل انٹرنیٹ کنکشن فروخت کئے ہیں جس کے بعد براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تقریباً 30 ملین یعنی تین کروڑ تک جاپہنچی ہے۔ملک میں ’تھری جی‘ اور ‘فور جی‘ ٹیکنالوجی کو متعارف ہوئے زیادہ وقت نہیں ہوا لیکن مختصر مدت کے باوجود تھرڈ جنریشن اور فورتھ جنریشن کنزیومرز کی تعداد دو کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔یوں سمجھ لیں کہ اس وقت تین کروڑ براڈ بینڈ یوزرز میں سے صرف 11 فیصد افراد ایسے ہیں جو اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال نہیں کرتے ورنہ 89 فیصد خود کو اس کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں۔پاکستان میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں پانچ بڑی سروس پرووائیڈر کمپنیز ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اٹھارٹی کا کہنا ہے کہ ان کمپنیز میں سرفہرست ’موبی لنک ‘ہے جس کے صارفین کی تعداد تین کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار ہے۔دوسرے نمبر پر ‘ٹیلی نار’ ہے جسے تین کروڑ 60 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کے بعد چائنا موبائلز یعنی زونگ، پی ٹی سی ایل کی ’یو فون‘ اور موبی لنک کی ہی ایک اور ذیلی کمپنی ’وارد‘ کا نمبر آتا ہے۔براڈ بینڈ کیٹیگری میں بھی موبی لنک سب سے آگے ہے۔ موبی لنک کا تھری جی نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کی تعداد 79 لاکھ، ٹیلی نارکی 72 لاکھ، اور زونگ کی 54 لاکھ ہے۔ جبکہ زونگ کے ہی فورجی صارفین کی تعداد چار لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے بعد یوفون اور پھر وارد کا نمبر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…