بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

2050میں انسان کیا کھایا کریں گے؟ تہلکہ خیز رپورٹ آ گئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اس وقت عالمی آبادی سات بلین سے زائد ہے جو اس صدی کے نصف تک بڑھ کر قریب دس بلین ہو جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ تب ان دس ارب انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے کیا کھانا ہو گا یا آیا وہ اپنی خوراک کی ضروریات پوری بھی کر سکیں گے؟اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کرہءارض کی مجموعی آبادی 7.1 ارب ہے، جو 2050ءتک مزید بڑھ کر 9.7 یا قریب 10 ارب ہو جائے گی۔ دیکھا جائے تو مستقبل میں زمین پر انسانوں کی یہ آبادی دراصل اتنے زیادہ پیٹ ہوں گے، جنہیں دیرپا بنیادوں پر بھرنا آج استعمال کیے جانے والے طریقوں کے مطابق تو کسی کے بھی بس کی بات نہیں ہو گی۔
آج کے صنعتی زراعت کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں کے تحت زمین کے قدرتی وسائل بہت زیادہ دباو¿ میں ہیں، زرعی اراضی ضائع ہو رہی ہے، کاربن گیسوں کا اخراج تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور دنیا کے کئی خطوں میں اشیائے خوراک کی فراہمی یا فوڈ سکیورٹی کی تو کوئی ضمانت ہی نہیں ہے۔
اس بظاہر پریشان کر دینے والی صورت حال کے باوجود ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، جس کے نتائج ابھی حال ہی میں جاری کیے گئے، دس ارب انسانوں کا پیٹ بھرنا بھی کوئی ناممکن کام نہیں ہو گا۔ بس اس کے لیے لازمی یہ ہو گا کہ زمین پر اس وقت جتنا بھی جنگلاتی رقبہ موجود ہے، اسے کم نہ ہونے دیا جائے۔
اس نئی ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے محقق کارل ہائنس اَیرب نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”اب تک ایک عمومی دلیل یہ دی جاتی تھی کہ مستقبل میں عالمی رہنماو¿ں کو زمین پر انسانی آبادی کا پیٹ بھرنے اور جنگلات کے تحفظ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ یہ دلیل غلط ہے۔“کارل ہائنس اَیرب نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”تکنیکی حوالے سے کئی دیگر امکانات بھی موجود ہیں، جن کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل میں خوراک کی عالمی ضروریات اور دستیابی کی ڈرامائی صورت حال سے بہت حد تک بچا جا سکتا ہے۔“
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر قریب ساڑھے تین عشرے بعد مجموعی آبادی کے لیے خوراک کی دستیابی کی صورت حال ایسی تو بالکل نہیں ہو گی کہ جیسے ’کوئی کیک ہے، جو ہم آج کھا رہے ہیں اور آئندہ بھی ہمیشہ کھاتے ہی رہیں گے‘۔
اس ریسرچ رپورٹ کے مصنفین کے مطابق مستقبل میں انسانوں کو زرعی طریقوں، قدرتی ماحول کے تحفظ اور اپنے کھانے پینے کی عادات کے مابین ایک نیا توازن لازمی طور پر تلاش کرنا ہو گا۔ اس میں ایک فیصلہ کن بات یہ بھی ہو گی کہ تب انسان زیادہ گوشت نہیں کھا سکیں گے۔ اس لیے کہ جتنا زیادہ گوشت کھایا جائے گا، اتنا ہی اس گوشت کے لیے نئے جانوروں کی پیدائش، پرورش اور دیکھ بھال کی وجہ سے ماحول پر پڑنے والا بوجھ بھی زیادہ ہو گا۔ایک دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اگر انسان گوشت کھانا کم کر دیں تو 2050 میں ہر کسی کا پیٹ بھرنے کے لیے اس سے بھی کم رقبے پر کاشت کاری کی ضرورت ہو گی، جتنے رقبے پر یہی کاشت کاری آج کل کی جا رہی ہے۔
عالمی خوراک پروگرام کے مطابق دنیا میں ابھی بھی 10 فیصد انسانوں کو اس حد تک کافی خوراک دستیاب ہی نہیں کہ وہ فعال اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔ دوسری طرف ترقی یافتہ مغربی ملکوں میں عام شہریوں کی زیادہ تر عادت یہ ہے کہ وہ فی کس بنیادوں پر کسی بھی قسم کا گوشت بہت زیادہ کھاتے ہیں اور ان کی خوراک میں صنعتی طور پر تیار کردہ اشیائ یا پروسیسڈ فوڈ کا تناسب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
مستقبل میں اس تفریق کو دور کرنا بھی لازمی ہو گا۔ بیلجیم کی ل±ووَیں یونیورسٹی کے ایک محقق یوزے لوئیس ویویرو پول کا کہنا ہے کہ مستقبل کی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے تو آج کئی ملکوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی مسلمہ بنیادی سہولیات کے طور پر فراہمی کی طرح آئندہ ہر ملک میں خوراک کی فراہمی کو بھی ہر انسان کا بنیادی حق تسلیم کرنا پڑے گا۔ایک آخری اور بہت اہم بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی خوراک پیدا ہوتی ہے، اس کا قریب ایک تہائی حصہ ضائع کر دیا جاتا ہے یا ہو جاتا ہے۔ موجودہ صدی کے پہلے نصف حصے کے خاتمے تک اس ضیاع کو روکنا ہو گا۔ اس لیے کہ فیصلہ کن بات یہ بھی ہے کہ جتنی خوراک دستیاب ہے، اسے کھایا جائے اور جو ضائع ہو جاتی ہے، اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے۔اس طرز فکر کی کامیابی کی کنجی یہ ہو سکتی ہے: ”جو نہیں کھایا جائے گا، اسے ضائع نہ کیا جائے۔ اور جو ضائع نہیں کیا جائے گا، وہ کسی دوسرے کے منہ میں چلا جائے گا۔“



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…