کراچی (نیوزڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس سے حکومت کو 14ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔ بینک سے 50ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر نان فائلرز سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں جولائی تا دسمبر 2016 کے دوران حکومت نے 14 ارب 1 کروڑ روپے حاصل کیے جو گزشتہ سال سے 23 فیصد زائد ہیں۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر مجموعی طور پر مختلف شعبوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس سے حکومت کی کل آمدنی 376 ارب رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 20 فیصد اضافی ہے۔