اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سعودی شہزادے کا حیرت انگیزاعلان،دنیا دنگ رہ گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ اعلان کیا گیا سعودی ویژن پروگرام آئندہ 15 برسوں کے لیے مملکت کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی نمائندگی کرتا ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے انکشاف کیا کہ ویژن پروگرام جاری رہے گا خواہ تیل کی قیمتیں بلند ہوں یا کم، انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ پروگرام تیل کی بلند قیمتوں کا محتاج نہیں بلکہ تیل کی کم قیمتوں کے ساتھ معاملہ کرنے والا ہے۔ ہم 2020 میں تیل کے بغیر بھی جی سکتے ہیں۔نائب ولی عہد نے ارامکو کمپنی کے بارے میں بھی بات کی اورکہاکہ اس کے تمام امور بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں عمل میں لائے جائیں گے۔ہمیں مملکت میں تیل کی لت پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے بہت سے سیکٹروں میں ترقی معطل ہوگئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شاہ عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں نے مملکت کو تیل کے بغیر قائم کیا اور چلایا تھا۔شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ ہماری فوج عسکری اخراجات کے لحاظ سے تیسرے اور جائزے کی درجہ بندی میں بیس ویں نمبر پر ہے اور یہ خرابی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب دنیا میں بدعنوانی کی کم ترین شرح رکھنے والا ملک ہو اور نجکاری انسداد بدعنوانی کا ایک اہم حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…