نیویارک(نیوزڈیسک) مختلف ممالک کے معاشی اہداف پر نظر رکھنے والے عالمی جریدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں طویل المدت معاشی ترقی کی صلاحیت موجود ہے اور یہ اپنے اہداف تیزی سے حاصل کر رہا ہے۔عالمی معتبرامریکی جریدے بیرنز نے پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق حوصلہ افزا رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاکستان طویل المدت معاشی ترقی کے اہداف تیزی سے حاصل کر رہا ہے اور اس کی سالانہ شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کررہا ہے ٗ پاکستان آہستہ مگر مستحکم معیشت کی جانب گامزن ہے اور اداروں کی نج کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاری کی ریل پیل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری اور خاص طور پر توانائی کے شعبے میں طویل المدت سرمایہ کاری سے بھی پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا ٗ تجزیہ کاروں کے مطابق 2018 تک پاکستان میں بینک قرضوں کی واپسی 25 فیصد تک پہنچ جائے گی جو 2013 تک صرف 17 فیصد تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی آبادی 19 کروڑ ہے جس میں آدھی سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی صلاحیت کو مستحکم کرنے کی بنیاد ہوتی ہے۔
پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا، امریکی جریدہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































