اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ ہر فورم پر اٹھانے کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق پیر کو وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامت ناصر جنجوعہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر ناصر جنجوعہ نے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا مجوزہ دورہ بھارت اور اس کا ایجنڈا زیر بحث آیا ,را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج سے بھی وزیر اعظم کو آگا ہ کیا گیا پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ ہر فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا اجلاس میں کابل میں حالیہ دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کابل میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے ۔اس لعنت کے خاتمے کےلئے افغان حکومت سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔