اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کو سرکاری ٹی وی کے سوا تمام نجی ٹی وی چینلز نے براۂ راست کوریج دی اور نو بجے کا خبرنامہ بھی پیش نہیں کیا گیا تاہم سرکاری ٹی وی پر خبرنامہ دکھایا گیا اور سرکاری اشتہارات کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا قوم سے گزشتہ خطاب دکھایا جاتارہا ۔