اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی میں گروپ بندی کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی رہنماﺅں جہانگیر ترین اور شاہ محمود کو الگ الگ جلوس لانے سے روکتے ہوئے ایک ساتھ آنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میڈیا پر ایسی خبریں آئی تھیں جن میں کہا گیاکہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود الگ الگ گروپوںمیں تقسیم ہوچکے ہیںاور دونوں کی جانب سے اسلام آبادمیں یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کیلئے الگ الگ ریلیاں لے جائی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے دوریلیوںکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کو الگ الگ جلوس لانے سے روک دیااور کہا کہ اختلافات بھلا کر ایک ہی بڑی ریلی اسلام آباد لائی جائے۔انہوں اس ضمن میں چوہدری سرور اور شفقت محمود سے بھی رابطہ کیا ہے اور معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کی ہدایت کی۔