ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) یہ بات مشہور ہے کہ نیدرلینڈز، جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں، کے لوگ، جنہیں ڈچ لوگ بھی کہا جاتا ہے، پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قد آور ترین قوم بھی بن چکی ہے، تو کیا پنیر کھانے اور لمبے قد کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ ایک نئی کتاب کے مصنف بین کوٹس اسی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے بتاتے ہیں کہ کس طرح دنیا کے سب سے لمبے لوگوں نے پنیر کا دانشمندی سے استعمال کیا اور قابل رشک صحت کے مالک بن گئے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سینکڑوں سال تک زیر سمندر رہنے والی زمین کو جب نیدرلینڈز کے لوگوں نے پانی سے آزاد کروایا تو یہ ہری بھری گھاس کی پیداوار کے لئے بہت زرخیز ثابت ہوئی اور اس پر ہزاروں لاکھوں مویشی پالے گئے۔ یہاں دودھ بہت عام ہو گیا، اتنا عام کہ پینے کے صاف پانی کی نسبت دودھ زیادہ آسانی سے دستیاب تھا۔ جو دودھ پینے سے زائد تھا اس سے دہی اور پنیر بنایا جانے لگا اور یوں ڈچ لوگوں میں پنیر کی مقبولیت اور عام استعمال کا آغاز ہوا۔
تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ڈچ قوم یورپ میں سب سے چھوٹے قد والی قوم تھی، لیکن پچھلے ڈیڑھ سو سال کے دوراں انہوں نے پنیر اور دودھ کا خوب استعمال کیا اور آج یہ یورپ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے لمبے قد والی قوم ہے۔ نیدرلینڈز میں خواتین کا اوسط قد 5 فٹ 7 انچ اور مردوں کا اوسط قد 6 فٹ سے زائد ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے پنیر جیسی ڈیری مصنوعات کا بڑا ہاتھ ہے۔ نیدرلینڈز میں دودھ سے بنی غذائیں برطانیہ، امریکا اور جرمنی جیسے ممالک کی نسبت بھی فی کس 25 فیصد زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ اس ملک میں مقبول ترین ناشتہ پنیر، بریڈ اور دودھ ہے اور صبح کے وقت ریل گاڑیوں میں سفر کرتے لوگ پنیر سینڈوچ دودھ کے ساتھ کھاتے نظر آتے ہیں۔
دراز قد لوگ ایسی کونسی خوراک کھاتے ہیں جس کی وجہ سے قد اتنا لمبا ہو جاتا ہے؟ جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
اسلام آباد میں لائیو کنسرٹ کے دوران حادثہ، معروف گلوکارہ شدید زخمی
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی















































