جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

ریلوے، او جی ڈی سی ایل سمیت 8 وفاقی ادارے کس کے مقروض ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 21  اپریل‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ ریلوے ،اوجی ڈی سی ایل سمیت 8وفاقی ادارے سیکورٹی فراہم کرنے کی مد میں72 کروڑروپے سے زائد کی واجبات گذشتہ7 برس سے ادا نہیں کررہے ہیں،پبلک اکانوٹس کمیٹی نے ناہندگان کوخط لکھنے کیلئے محکمہ داخلہ کے افسران کو ہدایت کردی ہے۔ چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی پبلک اکانوٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ، سیکریٹری داخلہ جمال مصطفی سید ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں مالی 2008-09 کے مالی اخراجات سے متعلق آڈیٹر جنرل سندھ کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری داخلہ ،آئی جی سندھ محکمہ پولیس میں ایک ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق تفصیلات پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ کمیٹی نے حیدرآباد سمیت چار اضلاع میں پولیس کے مالی اخراجات کا ریکارڈ غائب ہونے کی تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ کو ایک ماہ کا وقت دیدیا ہے۔جبکہ دوسری بار بھی آمریکا اور چائنا سے خرید کئے گئے جدید اسلحہ ،گورنر اور وزیر اعلی ہاؤس کی ڈیوٹی پر معمور اضافی فورس کے اخراجات سے متعلق بھی آئی جی سندھ کمیٹی ارکان کو مطمئن نہیں کر پائے ۔ پی اے سی اجلاس میں محکمہ فنانس کے افسرا کے تاخیر سے آنے پر بھی کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہا کیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سلیم رضا جلبانی کا کہنا تھا کہ آئندہ پی اے سی اجلاس میں اب گزشتہ سالوں کے ساتھ ساتھ مالی سال 2014-15 کے حساب کتاب کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ نئے آئی جی ایماندار انسان ہیں اس لئے انہیں ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ معاملات کو بہتر کرسکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…