راولپنڈی(نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ملک کے ہر صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کر کے گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔حکام کے مطابق آرمی چیف نے آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک بات چیت میں پولیس اہلکاروں پر حملہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے پولیس کے کردارکوسراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج سندھ پولیس کی ہرممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر صوبے سے دہشت گردی کا صفایا کریں گے۔آئی جی سندھ سے گفتگو کے دوران آرمی چیف نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے بھی اظہارتعزیت کیا اورفوج کی جانب سے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کر کے سات پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا۔
آرمی چیف نے صبح صبح بڑی شخصیت کو فون گھما دیا اور کیا بات ہو ئی جان کر آپ بھی داد دینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں