بدین(نیوزڈیسک) تھیلیسیمیا کی بیماری میں میں مبتلا بچوں کے لئے ایس ایس پی ٹھٹھ کی جانب سے خون کے عطیہ کا کیمپ آج ٹھٹھہ میں منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا ایک مورثی بیماری ہے جس کا شکار معصوم بچوں کی زندگیاں بچا نے کے لیئے خون کے عطیہ کی ضرورت ہے اور اس وقت تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں 450سے زائد بچے داخل ہیں جنہیں ہفتہ وار خون اور دیگر ادویات فراہم کی جاتی ہیں ۔ ایس ایس پی ٹھٹھ فدا حسین مستوئی کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے پولیس لائین ٹھٹھہ میں خون کے عطیہ کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پولیس کے جوان معصوم بچوں کے لئے اپنے خون کے عطیات جمع کروائیں گے۔ انچارج تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین ڈاکٹر ہارون میمن اپنی بلڈ ڈونیشن ٹیم کے ہمراہ ٹھٹھہ روانہ ہو گئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں