ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور کابینہ میں اقتصادی کونسل کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شہریوں کے لیے بنیادی اشیاء پر سبسڈی کم ہونے کے منفی اثرات کے ازالے کے لیے ایک جامع پرگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو تیل کا بڑا برآمد کنندہ ملک ہونے کے باوجود معیشت کے شعبے میں ما بعد تیل کے دور کو سامنے رکھتے ہوئے اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔الدرعیہ میں شاہی فارم ہاو¿س میں ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ حکومت نے کم اور متوسط آمدنی رکھنے والے شہریوں کے لیے نقد امداد کا لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے حکومت کسی صورت میں ایک عام سعودی شہری کی زندگی کے معمولات میں تبدیلی نہیں لانا چاہتی ہے۔ ہم قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے والے امیر طبقے کے لیے ایک حد مقرر کریں گے اور اس کا فائدہ کم آمدنی والے افراد کو پہنچائیں گے۔پچھلے کچھ عرصے کے دوران عمان سے وینز ویلا تک تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے ہاں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پانی کےاخراجات کو بھی معقول حد تک لانے کی کوشش کی ہے۔ ریاض حکومت 2020ء تک سالانہ 30 ارب ڈالر سبسڈی کا پروگرام رکھتی ہے۔ یہ پروگرام بھی تیل کے سوا100 ارب ڈالر دوسرے ذرائع آمدن پر انحصار کا حصہ ہے۔اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ کہ شہریوں کو دی جانے والی نقد امداد کھپت میں کمی کا ذریعہ بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی سطح پر بجلی کی قیمت 1000 ریال تک پہنچ جاتی ہے جب کہ آپ صرف 50 ریال ادا کر رہے ہیں توہم آپ کو 1000 ریال فراہم کریں گے اور بجلی کی قیمت 1000 ریال کردیں گے۔ اس طرح آپ کے پاس دو آپشن ہوں گے۔ آپ چاہیں تو 1000 ریال بجلی کا بل ادا کریں یا بجلی بچاتے ہوئے اس امدادی رقم کو پانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کریں۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جب پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ساتھ ہی ایک نیا واٹر ٹیرف بھی لاگو کیا گیا تھا مگر حکومت اب اس پر نظرثانی کررہی ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزارت برائے آب رسانی کے بعض فیصلوں پر سنجیدگی سے نظرثانی کررہے ہیں تاکہ متفقہ علیہ پلان پرعمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔اسی موقع پر سعودی عرب کے نایب ولی عہد نے کہا تھا کہ حکومت نے تیل کی آمدن پر انحصار کم کرتے ہوئے مستقبل کے لیے ایک نیا پلان ترتیب دیا ہے جس کا اعلان 25 اپریل کو ہوگا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں تیل پیدا کرنے والے ممالک بالخصوص کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی شہریوں کے لیے سوشل ویلفیر کے شعبوں میں اضافی رقم فراہم کی۔سعودی عرب کے حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی نے حکومت وسیع تر اقتصادی اصلاحات پرمجبورکیا ہے۔ یہاں تک کہ تیل کی قیمتیں جب آسمان کو چھو رہی تھیں تو اس وقت کچھ امور ممنوع قرار دیے گئے تھے۔ مگر تیل کی گرتی قیمتوں کے ساتھ ان پر بھی نظرثانی کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ ہم تیل کی بلند ترین قیمت کے محتاج نہیں۔ ہم نے اس کا متبادل پروگرام بھی تیار کرلیا ہے۔تیل کی قیمتوں میں کمی کے علی الرغم سعودی حکومت کی 2015ء کی آمدن 70 فی صد رہی۔ گوکہ تیل کی قیمتوں میں کمی نے حکومتی بجٹ پر ایک بڑا بوجھ ڈالا اورمانیٹری ایجنسی کو 115 ارب ڈالرغیرملکی صافی آمدن میں کمی کا سامنا دکھائی دے رہا ہے۔
غریب ومتوسط سعودی طبقے کےلئے نیا سبسڈی پلان تیار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی ...
-
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ ...
-
پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
-
” امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا ...
-
برطانوی اخبار نےپاکستان ایئر فورس کو فضاؤں کا بادشاہ قرار دیدیا
-
بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
-
بھارتی میڈیا میں کراچی پر مبینہ حملے کی وائرل ویڈیو، سچائی سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، بھارتی ائیر بیس ادھم پور اور ...
-
پاکستان نے بھا رت کا سب سے بڑا نقصان کر دیا، دفاعی نظام ایس400مکمل ...
-
افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں کیسے ملایا؟ میزائل لانچ کرنیکی ...
-
پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے،بھارتی میڈیاکادعویٰ
-
سکھوں اورپاکستان و افغانستان پر میزائل فائر کرنے والی بھارتی آدم جی ائیر بیس تباہ،70 ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، سیز فائر کے چند گھنٹوں بعد ہی خلاف ورزی
-
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے رہا، محفوظ مقام پر منتقل؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ
-
پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک
-
” امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
-
برطانوی اخبار نےپاکستان ایئر فورس کو فضاؤں کا بادشاہ قرار دیدیا
-
بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
-
بھارتی میڈیا میں کراچی پر مبینہ حملے کی وائرل ویڈیو، سچائی سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز، بھارتی ائیر بیس ادھم پور اور براہموس اسٹوریج سا...
-
پاکستان نے بھا رت کا سب سے بڑا نقصان کر دیا، دفاعی نظام ایس400مکمل تباہ
-
افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں کیسے ملایا؟ میزائل لانچ کرنیکی ویڈیوز سامنے آگئیں
-
پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے،بھارتی میڈیاکادعویٰ
-
سکھوں اورپاکستان و افغانستان پر میزائل فائر کرنے والی بھارتی آدم جی ائیر بیس تباہ،70 فیصد بجلی کے گر...
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
بھارتی فوج کا پاکستان کے حملوں میں 26 دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز پر حملوں، نقصان پہنچنے کا اعتراف