ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بار بار سر کنگھی کرنے والے ہوشیار، ماہرین نے خبر دار کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) بالوں کی حفاظت کے مقبول ترین ٹوٹکوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دن میں کم از کم سو بار بالوں میں ہیئر برش پھیرا جائے تو بال نہیں گرتے ہیں بلکہ ان کے بڑھنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے، اسی مشورے کو سائنسی رنگ دینے کیلئے یہ اضافہ بھی کردیا جاتا ہے کہ سر نیچے کی جانب جھکائیں اور تمام بال اپنے سامنے گرا کے پھر ان میں کنگھی پھیریں تو بال گرنا بند اور بڑھنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔ آپ خواہ پہلے مشورے پر عمل کرتی ہیں یا سائنسی طریقے پر، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بالوں کیلئے یہ عمل نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے بالوں کی بڑھوتری کے عمل پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
جرمن ڈرماٹالوجی لیب میں کی گئی اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی ساخت بالکل پودوں جیسی ہوتی ہے۔ جس طرح نازک کونپلوں کو بار بار ہاتھوں سے چھوا جائے تو یہ مرجھانے لگتی ہیں، اسی طرح بالوں کی بیرونی سطح پر موجود سیلز بھی بار بار چھوئے جانے کے عمل سے متاثر ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں کمزور بالوں کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ سر کی جلد میں اپنی جڑیں مناسب طرح پیوست نہیں کرپائے ہوتے ہیں۔ایسے میں جب بالوں پر کنگھی کی صورت میں بار بار دباو¿ پڑتا ہے تو یہ جڑ سے باہر آجاتے ہیں۔ اس عمل کا مشاہدہ خود بھی کیا جاسکتا ہے۔ کنگھی میں پھنسے بالوں کے سروں کو غور سے دیکھیں تو ان کے کناروں پر حفاظتی تہہ موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں کو سر کی جلد میں پیوست رکھتی ہے تاہم کنگھی کے دباو¿ کی وجہ سے یہ بھی باہر آجاتی ہے۔ اس تحقیقی مشاہدے کا اہتمام کرنے والے جلدی امراض کے ماہر پروفیسر شوارٹز روزمیرو تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ بالوں میں تیز رفتاری سے جب کنگھی پھیری جاتی ہے تو یہ سر کے اندر گرمی پیدا کرتی ہے، یہ گرمی مساموں کو پھیلا دیتی ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
پروفیسر شوارٹز نے بالون کی نشونما کیلئے سر کے مساج کے نظریئے کو بھی غلط ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالوں کے ساتھ ویسے ہی سلوک کرتا ہے جیسا کہ تیز ہوا کھیتوں کے ساتھ کرتی ہے۔ بال سخت ہاتھوں سے کئے گئے مساج کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سختی سے کیا گیا مساج سر کو سکون تو پہنچاتا ہے تاہم اس کے بعد جب بال سلجھائے جاتے ہیں تو بڑی تعداد میں بال گرتے ہیں۔ پروفیسر شوارٹز اپنے تحقیقی مشاہدے کیلئے ٹی میزبانوں کی مثالیں دیتے ہیں جنہیں مسلسل ہیئر سٹائلنگ کی وجہ سے بال گرنے، کمزور اور بے جان بالوں کا مسئلہ بہت جلد درپیش ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…