بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کی ایک ایسی لاش جس پر سالانہ 2لاکھ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)روس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ روسی رہنما ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش کو محفوط رکھنے کے لیے اس سال دو لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اس رقم کا تذکرہ سٹیٹ پروکیورمنٹ ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود ایک نوٹس میں شائع کیا گیا ہے، جسے روسی رہنما کے جسم کو محفوظ رکھنے کے لیے خرچ کیا جائے گا۔ اس کے بارے میں خبروں کی ویب سائٹ آر بی کے کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ’زندہ حالت میں لگتا ہے۔‘

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کام ’بائیو میڈیکل‘ نوعیت کا ہے اور وفاقی بجٹ میں اس رقم کی ادائیگی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں نام بتائے بغیر یہ بھی کہا گیا ہے کہ رقم فراہم کرنے والے کا انتظام پہلے ہی ہو چکا ہے۔
روس کی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ٹریننگ نامی لیبارٹری نے لینن کی موت سےاب تک ان کے جسم کو محفوظ رکھنے کا ذمہ لیا ہوا ہے۔ لینن کی لاش کو سنہ 1924 میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا۔ سوویت یونین کے زوال کے بعد کے برسوں میں اس بات پر کافی بحث ہوئی تھی کہ لینن کی لاش کو کانچ کے تابوت میں عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے دفنا دیا جائے۔ لینن کے جسم کو محفوط رکھنے پر ہونے والے خرچے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ مثبت انداز میں نہیں لیا گیا حال ہی میں روس کے آٹھ ہزار افراد پر مشتمل ایک آن لائن سروے کے مطابق 62 فیصد افراد نے لینن کے جسم کو باقاعدہ طریقے سے دفنانے کے حق میں رائے دی ہے، حالانکہ اس خیال کو کریملن کی جانب سے پہلے ہی رد کیا جا چکا ہے۔ لینن کے جسم کو محفوط رکھنے پر ہونے والے خرچے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ مثبت انداز میں نہیں لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ایک روسی ویب سائٹ پر کئی لوگوں نے ’ممی‘ کو عوام کے دیدار کے قابل رکھنے کے لیے اس پر ہونے والے خرچے پر اعتراض کیا ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ لینن نے خود اس بات کو پسند نہیں کرتے تھے کہ ان کے ساتھ دیوتاو¿ں والا برتاو¿ کیا جائے۔

ایک شخص نے مذاقاً یہ بھی تجویز کیا ہے کہ کمیونسٹوں کو امید ہے کہ انقلابی رہنما کے جسم کو محفوظ ر کھنے سے وہ دوبارہ طاقت حاصل کر لیں گے۔ ایک دوسری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر انھیں لینن کو دفنانا ہے تو اس سے قبل سویت یونین کے زوال کے بعد حکومت سنبھالنے والے پہلے صدر بورس یلسن کی لاش کو باہر نکالنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…