راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے ،راحیل شریف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا بھی اعلان کیاہے ۔گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق سینمار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے ،قبائلی علاقوں میں دہشتگردی آخری مراحل میں ہے ،بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل دیں گے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں منصوبے کیخلاف کام کر رہی ہیں ،’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف مشکل جنگ کرنا پڑی ،دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ،عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرے ۔جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ ضرب عضب آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے اور اس نظریے کا مقصد دہشتگردوں اور کرپشن کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کیلئے جدو جہد میں اب بہت آگے آ گئے ہیں ۔اس موقع پر آرمی چیف نے گوادر میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ زندگی کا ایک بڑا حصہ گوادر میں گزرا ہے ۔
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ’را‘ملوث ہے،جنر ل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































