لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ،قیادت سے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز لاہور پہنچ کر پارٹی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملک مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے لندن روانگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔