اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک چلانے کے لئے سیاسی رابطے شروع کردیئے اس ضمن میں سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو مشترکہ تحریک چلانے کیلئے دعوت دیدی میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر اعتزاز احسن اور سلیم مانڈی والا بھی شریک تھے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پاناما لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ٗ شاہ محمود قریشی نے پاناما لیکس پر مشترکہ تحریک چلانے کے لئے پیپلزپارٹی کو دعوت دی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک میں شریک ہونے کی دعوت دی ٗ شاہ محمود قریشی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں بھی احتجاجی تحریک میں شرکت کی دعوت دیں گے۔