جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

ملکی جیل میں قیدایک پاکستانی ممبئی اور پیرس حملوں میں ملوث ہو سکتا ہے،آسٹریا،پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا گیامگرجواب موصول نہیں ہورہا،حکام

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد/ویانا(نیوزڈیسک) آسڑیا کے استغاثہ نے کہا ہے کہ سالزبرگ میں مقید ایک پاکستانی شہری کے پیرس حملوں اور 2008 کے ممبئی حملوں میں ممکنہ طور پر ملوث ہونے کے امکانات پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے استغاثہ نے بتایاکہ ایسے امکانات ہیں کہ گرفتار شدہ پاکستانی شہری ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں ہے۔ یہ پاکستانی گزشتہ برس دسمبر سے آسٹریا کے مغربی شہر سالز برگ میں قید ہے۔آسٹریا کے حکام نے کہا کہ مختلف امور پر تفتیشی عمل جاری ہے اور اس تناظر میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ البتہ ابھی تک اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اسلام آباد حکومت کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ آسٹریا کے استغاثہ نے حکومت پاکستان کو خفیہ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے درخواست بھی کر رکھی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے شکوک موجود ہیں کہ یہ پاکستانی جنگجو تنظیموں لشکر طیبہ اور لشکر جھنگوی کے لیے بم سازی کا کام کرتا تھا۔ بھارتی حکام ممبئی حملوں کے لیے لشکر طیبہ پر الزام عائد کرتے ہیں۔لشکر طیبہ کے مبینہ طور پر دہشت گردہ گروہ القاعدہ سے روابط بھی بتائے جاتے ہیں۔ اسی طرح جنگجو گروہ لشکر جھنگوی بھی حالیہ برسوں میں کئی بڑے حملوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔اس چونتیس سالہ پاکستان شہری کو الجزائر کے ایک باشندے کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی تحقیقات کاروں کا خیال ہے کہ انتہا پسند گروہ داعش نے ان دونوں افراد کو حملوں کے لیے یورپ روانہ کیا تھا۔دوسری طرف پاکستان کے ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرفرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایاکہ انہیں اس بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس شخص کے بارے میں ہمارے پاس کوئی علم نہیں ہے۔ وہ کون ہے، اس کی شناخت کیا ہے اور اس کا کس گروہ سے تعلق ہے، یہ ہم نہیں جانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…