پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

اقتدار میں آنے والی دونوں ہی جماعتوں نے غلطیاں کی ہیں ‘ چیف جسٹس

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں دو ہی جماعتیں اقتدار میں آتی رہی ہیں اور دونوں ہی نے غلطیاں کی ہیں۔ منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئر کے طریقہ انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران بابر اعوان ایڈووکیٹ نے جب اپنے دلائل میں کہا کہ شفاف انتخابات کے لئے شو آف ہینڈ ضروری ہے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شو آف ہینڈ ضروری ہے تو 2013 کے عام انتخابات کو کیوں تسلیم کیا گیا، پیپلز پارٹی کو اگر جمہوری تقاضو ں کا اتنا خیال تھا تو 4 بار بلدیاتی نظام میں ترامیم کیوں کیں، اگر ہاتھ دکھا کر چیئرمین کا انتخاب اتنا ہی شفاف ہے تو وزیر اعظم کا انتخاب بھی ایسے ہونا چاہیے ‘ شفافیت کے لئے تو پھر مردم شماری بھی ضروری ہے، 1998 میں آخری مرتبہ مردم شماری ہوئی ، جس کے بعد اگلی مردم شماری 2008 میں ہونا تھی تاہم نہیں ہوئی ‘ اگر عدالت نے مردم شماری کرانے کا حکم دے دیا تو ملک کہاں کھڑا ہو گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں 2 سیاسی لگاتار حکومت کرتی آ رہی ہیں اور دونوں سے ہی غلطیاں ہوئی ہیں۔ ملک میں اصلاحات کی ضرورت ہے،ہم سے کہا جاتا ہے کہ پاناما معاملے پر از خود نوٹس لیں یا سپریم کورٹ کمیشن کیوں نہیں بناتی، یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، کیا یہ عدلیہ کا ذمہ ہے کہ کمیشن بنائیں، بتایاجائے کہ کسی معاملے کی تفتیش کی ذمہ دار انتظامیہ ہوتی ہے ‘ ہماری اپنی ذمہ داریاں اور دائرہ کار ہے عدلیہ کے پاس اور بھی بہت کام ہیں تفتیش کیلئے حکومت کے اپنے ادارے ہیں۔کسی ایک ادارے کا قصور نہیں پورا سسٹم ہی ذمے دار ہے لولے لنگڑے سسٹم کو بیساکھیوں سے چلانا پڑرہا ہے ‘ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہمارے لیے مناسب ہے کہ لب کشائی کم کریں۔ ہم کسی ایک شخص کو نشانے پر نہیں لا رہے، وہ پورے سسٹم کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، پورے ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے ‘ آئین میں شفاف انتخابات کے الفاظ کاغذی نہیں ہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو آئین کے الفاظ پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…