خضدار( نیوز ڈیسک) خضدار کی تحصیل وڈھ میں دھماکے کےنتیجے میں میاں بیوی اور بچہ شہید جبکہ بیٹی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کےمطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا تاہم ڈپٹی کمیشنر خضدار نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچہ شہید ہو ئے ہیں جبکہ بیٹی شدید زخمی ہے جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔