بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان کا ’عمری آپریشن‘ کے آغاز کا اعلان

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغا نستان (نیوز ڈیسک )افغانستان میں طالبان کے مطابق انھوں نے منگل سے موسم بہارکے آمد کے موقع پر’عمری آپریشن‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔طالبان کی رہبری شوریٰ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق امریکی مداخلت کے خلاف ان کی عسکری کارروائیوں کے 14 سال مکمل اور اب 15 واں سال جاری ہے۔
بیان کے مطابق ’جیسا کہ بہار کے آمد پر ایک بار پھر عزم اور کارروائیوں کی تجدید کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تو امارت اسلامیہ کی قیادت نئے جہادی آپریشن اس تحریک کے مو¿سس اور پہلے زعیم مرحوم امیرالمو¿منین ملا محمد عمر مجاہد کے نام پر تفاو¿ل (نیک شگون) کے ساتھ ’عمری آپریشن‘ کے نام سے اعلان کرتا ہے۔‘اس بیان سے ظاہر ہوتا کہ ہے چار ممالک پر مشتمل گروپ کی جانب سے طالبان کو موسم بہار کی کارروائی سے روکنے اور مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں سود مند ثابت نہیں ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق تازہ کارروائی طالبان قیادت، فوجی کمیشن، ذمہ داروں اور فوجی ماہرین کی نگرانی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران تیار کیا گیا ہے۔
آپریشن میں جنگجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپریشن کو اس طرح منظم کریں، جس میں عوام اور عام المنعفہ تنصیبات کی حفاظت پر خاص توجہ دی گئی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…