اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 14اپریل کو5روزہ دورے پر لندن روانہ ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 14اپریل کو لندن جائیں جہاں وہ 18اپریل تک قیام کریں گے۔اپنے دورہ لندن میں عمران خان چندہ مہم میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بھی طبی معائنے کیلئے بدھ کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔