پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ کاایسا پوشیدہ فیچر جو آپ کو بھی معلوم ہونا چاہئیے

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کو معلوم ہے؟اگر بات کی جائے میسجنگ کی تو واٹس ایپ کو کون بھول سکتا ہے جو کہ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ میسنجر ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے زیادہ ہے۔دوستوں یا رشتے داروں سے گروپ چیٹنگ کے لیے یہ واقعی بہت مقبول موبائل ایپ ہے۔اگر آپ کسی تنہا فرد کو میسج کریں تو یہ جاننا آسان ہوتا ہے کہ اسے پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں جس کی وجہ دو بلیو ٹکس کا پیغام کے نیچے ابھر آنا ہے۔تاہم گروپ چیٹ میں یہ واضح نہیں ہوتا کیونکہ بلیو ٹکس اسی وقت سامنے آتے ہیں گروپ کا ہر شخص اس پیغام کو پڑھ لیں۔مگر اس کو جاننا بہت آسان ہے اور واٹس ایپ میں ایک فیچر ایسا چھپا ہوا ہے جو بتا سکتا ہے کہ آپ کا میسج گروپ میں کس نے پڑھا ہے اورکس نے نہیں اور اس کا بلیو ٹکس سے کوئی تعلق نہیں۔اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو اس فیچر کو ایسے استعمال کریں :اپنے ارسال کردہ پیغام پر دیر تک کلک کرکے رکھیں۔ایسا کرنے سے ایک ‘ i ‘ ابھرے گا جس کے گرد ایک سرکل ہوگا۔اس پر کلک کرنے سے معلوم ہوگا کہ یہ پیغام کس تک پہنچ گیا ہے اور کس نے اسے پڑھ لیا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز میں یہ طریقہ اپنائیں :کسی واٹس ایپ چیٹ کو اوپن کریں۔اپنے بھیجے گئے پیغام پر دائیں سے بائیں سویپ کریں۔اب ڈیلیوری اور ریڈ نوٹیفکیشنز کو پڑھیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…