جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز کریں، ماہرین نے آسان نسخہ بتا دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سمارٹ فون تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستانی نئی نسل میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فون زیادہ مقبول ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہر مہینے ایسے سمارٹ فون سامنے آ جاتے ہیں جن کے پروسیسر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ چناں چہ ان کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یوں پرانا فون سست رفتار لگنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فون کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو ایک اچھی خبر سنئیے۔ وہ یہ کہ ہر سمارٹ فون میں کچھ ایسی خفیہ سیٹنگز اور ایپلی کشنز موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں اپنے فون کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں ایک اپلیکشن بھی آپ کے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس کا نام کروم ہے۔یہ گوگل کا تیارکردہ براو¿زر ہے۔یہ نیٹ پر ڈیٹا کو ”پچاس فیصد“تک کمپریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چناں چہ فون پر ویب سائٹس تیزی سے کھلتی ہیں۔بعض اوقات زیادہ ایپس انسٹال کرنے سے بھی فون سست ہو جاتا ہے۔ آپ خاص طور پہ فیس بک ایپ ڈیلیٹ کرکے بھی رفتار بہتر بناسکتے ہیں۔
اسمارٹ فون کی رفتار پرگرافکس بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسمارٹ فونوں میں ٹرانزیشنز اور انیمیشنز (Transitions & Animations)کا استعمال بہت ہوتا ہے مگروہ فون کی رفتار کم کر دیتے ہیں۔اس امر سے بچنے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں ایک خفیہ ڈویلپر آپشن مینیو موجود ہے۔اس کے ذریعے اینیمیشن پلے کرنے کی رفتار کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ اگر آپ ان کی رفتار دوگنا بڑھا دیں تو فون بھی پہلے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔
یہ کام کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر نیچے موجود About phone کے ا?پشن پر کلک کیجیے۔اس کے بعد Build number پر کلک کریں اور یہ عمل 7 بار دہرائیں۔اب بیک بٹن پریس کریں تو آپ کے سامنے نیا ڈویلپر آپشن مینیو آجائے گا جو About phone کے اوپر ہوگا۔اس مینیو کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور ان سیٹنگز کو تلاش کیجیے:
Windows animation scale، Transition animation scale اور Animator duration scal۔
ان تینوں سیٹنگوں میں 1x سیٹ ہوگا۔آپ انہیں بدل کر 5x کردیں۔اس کے بعد اپنا فون استعمال کیجیے،آپ کو فون کی رفتار میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…