ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اچھی صحت کیلئے روانہ 8 گلاس پانی پینے کی نصیحت اس قدر زیادہ کی جاتی ہے کہ اب بچے بچے کو یہ بات معلوم ہوچکی ہے، مگر سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد اس بہت عام پائے جانے والے خیال کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے کر دنیا کو حیرانی میں مبتلاءکردیا ہے۔پروفیسر ایرن ای کیرل کا کہنا ہے کہ وہ اس جھوٹ سے اس قدر تنگ آگئے کہ ’نیویارک ٹائمز‘ میں اس کے متعلق ایک مضمون لکھنے کا فیصلہ کیا۔وہ کہتے ہیں کہ ابتدائی طور پر ماہرین صحت نے یہ رائے پیش کی کہ پانی کی روزانہ ضرورت 8 گلاس کے برابر ہے، مگر اس میں وہ پانی بھی شامل ہے جو سبزیوں، پھلوں اور دیگر خوراک میں موجود ہوتا ہے اور بالواسطہ طور پر ہمارے جسم میں پہنچتا ہے۔ اس رائے کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ روزمرہ خوراک کے ساتھ اضافی طور پر 8 گلاس پانی بھی پیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس غلط فہمی کا آغاز غالباً 1945ئ کی فوڈ اینڈ نیوٹریشن سفارشات سے ہوا، لیکن لوگوں نے یہ بات نظر انداز کردی کہ پانی کی بتائی گئی مقدار کا زیادہ تر حصہ ہماری روزمرہ خوراک میں پہلے ہی موجود ہوتا ہے۔پروفیسر کیرل نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ 8 گلاس پانی پی کر جلد کو نرم و ملائم، چہرے کو خوبصورت اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا نظریہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے کی کوشش میں خود کو مصیبت میں مت ڈالیں کیونکہ آپ کے جسم کو صرف اتنے پانی کی ضرورت ہے جتنی آپکو پیاس محسوس ہو، لہٰذا جب پیاس محسوس ہو تو ضرورت کے مطابق پانی پی لیں، یہی آپ کے لئے پانی کی مناسب ترین مقدار ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…