جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

بیرون ملک دولت چھپانے والوں میں کئی سربراہان مملکت شامل، پانامہ پیپرز کے انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

لندن(نیوزڈیسک)پانامہ پیپرز نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک دولت چھپانے والوں میں کئی سربراہان مملکت شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے 12ملکوں کے سربراہان ، انکے اہلخانہ اور 147سیاستدانوں میں شامل ہیں جن کے نام پانامہ پیپرز نے ظاہر کئے ہیں، جنہوں نے اربوں ڈالر ٹیکس بچائے ہیں۔ یہ نام ایک آف شور لا فرم موزیک فونیسکا کے ڈیٹا سے لیک ہوئے ہیں۔ فرم کی ایک کروڑ پندرہ لاکھ فائلیں منظر عام پر آئی ہیں، انکی تفصیلات ایک برطانوی اخبار نے شائع کی ہیں۔ اس کمپنی کے سب سے بڑے کلائنٹ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں جنہوں نے دو ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کی۔ ٹیکس بچانے والی شخصیات میں عراق کے سابق نائب وزیر اعظم ایاد علاوی، یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو، مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹے اعلیٰ مبارک اور آئس لینڈ کے وزیراعظم سیگمنڈر ڈیویو گنلاگسن شامل ہیں۔ اس فہرست میں برطانوی ہاو¿س آف لارڈز کے چھ ارکان، کنزرویٹو پارٹی کے تین سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کے درجنوں ڈونز شامل ہیں۔ چین کے حکمران ادارے پولٹ بیورو کے موجودہ اور سابق آٹھ ارکان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…