جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

داعش نے تدمر میں تاریخی مورتیوں کے سرتوڑ دیے

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

دمشق(نیوزڈیسک)شام کے تاریخی شہر تدمر پر 10 ماہ تک قبضہ کرنے والی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ”داعش“ نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی پوری کوشش کرتے ہوئے شہر کے مرکزی نیشنل میوزیم میں رکھی گئی تاریخی مورتیوں کے سر توڑ دیے غےر ملکی مےڈےاکے مطابق غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تدمر پر داعش کے قبضے سے پہلے اور بعد کی تصاویر میں نمایاں فرق موجود ہے۔ داعش نے آثار قدیمہ کے تاریخی خزانے کی بری طرح توڑپھوڑ کی ہے۔ میوزیم میں بڑی تعداد رکھی مورتیوں میں سے بیشتر کو توڑ دیا گیا ہے۔ جب کہ تمام مورتیوں کے سر ہتھوڑوں کی مدد سے توڑے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دولت اسلامی ”داعش“ نے 10 ماہ تک تاریخی شہر تدمر پر قبضہ کیے رکھا تا ہم شام کی سرکاری فوج نے روسی فوج کی معاونت سے 27 مارچ کو داعش سے اس شہر کا قبضہ چھڑا لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…