ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سائنسدانوں نے انتہا کر دی، عجیب و غریب مشین ایجاد کر لی

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شور شرابے کے ماحول میں کسی کی آواز سننا اور سمجھنا محال ہوجاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جو ہونٹوں کی حرکات کو پڑھ کر بتائے گی کہ لب ہلانے والا شخص کیا کہنا چاہ رہا ہے۔
اس مشین سے وہ افراد بھی بول سکیں گے جو آواز کھوچکے ہیں اور وہ بھی سن سکیں گے جن کی سماعت کمزور ہے جب کہ سی سی ٹی وی کی گونگی ویڈیوز یا دور سے بنائی جانے والی فوٹیج میں لوگوں کے مکالمے ان کے ہونٹ پڑھ کر معلوم کرنا ممکن ہوجائے گا۔ اسی طرح یہ ٹیکنالوجی جرائم کو دور کرنے یا جرم کا معمہ حل کرنے میں بھی مدد گارثابت ہوگی۔
سائنسدانوں کا بنایا ہوا یہ نظام آواز کے اخراج اور اس سے وابستہ ہونٹوں کے الفاظ اور ان کے فرق کو نوٹ کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ آخر کیا کہا جارہا ہے۔ وڑول اسپیچ ریکگنیشن ( گفتگو کی بصری شناخت) کا یہ نظام یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ یہ ہونٹوں کی حرکات کو دیکھتے ہوئے ’م‘ ’ب‘ اور ’پے‘ کو شناخت کرسکتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے سافٹ ویئر کو تربیت سے گزارا گیا ہے اور اب بھی اس پر تجربات جاری ہیں تاکہ ہونٹ ہلنے کے عمل کو مزید الفاظ دیئے جاسکیں اور اس عمل کو غلطیوں سے پاک کیا جائے۔ اس کے لیے ہونٹوں کی حرکات پڑھنے والے پرانے نظاموں کو بھی آزمایا گیا اور اس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس نظام میں ہونٹوں کی حرکات کو سمجھنے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…