جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

کوچ نے شکست کا سارا غصہ عمر اکمل پر نکال دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی مسلسل شکستوں نے کوچ وقار یونس کو برہم کر دیا، انھوں نے اپنا سارا غصہ عمر اکمل پر نکالتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کیلیے شکایتیں کرتے ہیں آج انھوں نے کیا کیا؟ انھیں کچھ کر دکھانے کا پورا موقع ملا تھا،وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں موقع کی مناسبت سے کھیلا جاتا ہے۔ اس میں کسی کا نمبر طے نہیں کر سکتے، واضح رہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل عمر اکمل نے سابق کپتان عمران خان سے شکایت کی تھی کہ انھیں ابتدائی نمبرز پر نہیں کھلایا جا رہا۔ وقار یونس نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ہم نے بھی سیمی فائنل میں رسائی کی آس لگا لی مگر امکان بہت کم ہے۔دریں اثنا کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاکہ ہم باربار پرانی غلطیاں دہرا رہے ہیں، ہرمیچ میں ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں ، اب یہ شکست بھول کر آسٹریلیا کیخلاف شیڈول میچ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، واضح رہے کہ پاکستان ٹیم موہالی ہی میں جمعے کو آخری لیگ میچ کینگروز سے کھیلے گی،آفریدی نے کہا کہ ہمارے بولرز نے اننگز کے درمیان میں اچھا پرفارم کیا۔ اس کے بعد میچ کے 6 ابتدائی اوورز میں عمدہ بیٹنگ کی گئی لیکن اس کے بعد ہم ایسا نہیں کرپائے، ہم اس مرحلے پر باآسانی 6 کی اوسط سے رنز بناسکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ہم نے ہر گیند پر اسٹروک کھیلنے اور باؤنڈری لگانا چاہی،اس میں ہم بہت سی گیندوں پر کوئی رنز نہیں بن پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…