جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن کے بعد کنگ خان نے کرکٹ کمنٹری میں بھی قدم رکھ دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان انڈین پریمئیر لیگ کی ایک فرنچائز کے مالک ہیں لیکن اب انہوں نے بھارتی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کمنٹری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو امیتابھ بچن نے کیا ہو چاہے وہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی ہو، بگ بی کی بلاک بسٹر فلم ڈان میں کام کرنا ہو یا پھر کسی اشتہار میں کام کرنا ہو۔ اب گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران میں امیتابھ بچن نے بھارت کے مقابلوں میں کمنٹری کی تھی اور اب بھی وہ اہم میچز میں کمنٹری کرتے ہیں تو پھر شاہ رخ خان کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بینگلور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کمنٹری کی جس میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور کپل دیو نے ان کا ساتھ دیا جب کہ بالی ووڈ اسٹار کمنٹری کے دوران اپنی بچپن کی کرکٹ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…